• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور (ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیار ہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھےہوئےتھے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں جمہوری احتجاج کی تاریخ طے کرنی ہے، ہم سپریم کورٹ سے رولنگ مانگ رہے ہیں کہ پرامن احتجاج ہماراحق ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر مستقبل میں احتجاج کے حوالے سے سپریم کورٹ نے تحفظ نہ دیا تو ہم دوسری حکمت عملی بنائیں گے اور حکومت کی رکاوٹوں کے خلاف منصوبہ بندی کر کے جائیں گے۔

لانگ مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ تھا، عمران خان کا بالآخر اعتراف


پیر کو ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ لگا تھاکہ ہم ملک میں انتشار کی طرف جا رہے ہیں‘جو انہوں نے پولیس سےکرایا، پولیس کےخلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے دیکھ کر انہیں اور جوش میں آنا تھا، مجھے 100 فیصد یقین تھا گولی چلنی ہے، ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے جنہوں نے پستول رکھے ہوئے تھے تو مجھے خوف ہوگیا کہ اگلا مرحلہ یہ ہوگا کہ اب یہاں انتشار ہوگا، جس سے ہونایہ تھا پولیس کےخلاف نفرت،ملک میں تقسیم اور اس کا فائدہ صرف ان چوروں کو ہونا تھا۔ان مجرموں نے کہناتھایہ توانتشارہورہاہےیہ قاتل ہے۔

قبل ازیں پشاور میں وکلا ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوری احتجاج کی تاریخ طے کرنی ہے ‘ہم سپریم کورٹ سے رولنگ مانگ رہے ہیں کہ پرامن احتجاج ہماراحق ہے یا نہیں ‘ اگر مستقبل میں احتجاج کے حوالے سے سپریم کورٹ نے تحفظ نہ دیا تو ہم دوسری حکمت عملی بنائیں گے اور حکومت کی رکاوٹوں کے خلاف منصوبہ بندی کر کے جائیں گے‘ قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ اور کلاء کا کام ہے۔

اہم خبریں سے مزید