ملکی معیشت کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا۔
اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین سے بہت جلد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔