سکھر(بیور ورپورٹ)نیوپنڈ کے علاقے احمد نگر کالونی میں نالا بنانے کے معاملے پر ابڑو ،جتوئی اوربگٹی برادریوں میں جھگڑاہوا جس کے نتیجے میں 12سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال سکھر میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، احمد نگر کالونی میں نالا بنانے پر ابڑو، جتوئی اور بگٹی برادریوں کے درمیان ہونے والی تکرار تصادم میں بدل گئی اور علاقہ میدان جنگ بن گیا، ڈنڈوں ، پتھروں کا آزادنہ استعمال کیا گیا ، بگٹی برادری کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ابڑو اور جتوئی برادری کے 20سے زائد لوگوں نے ان پر اچانک حملہ کردیا، جس کے باعث 5بچوں سمیت 12افراد جن میں حاجی غنی، نواز بگٹی، ولی داد، باہو، جیئل، سعود، عبدالغنی، مسعود، میرالی بگٹی، وزیر بگٹی شامل ہیں زخمی ہوئی گئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس تصادم کی تفتیش کررہی ہے۔