• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی لڑکی تیرتے ہوئے اپنے عاشق کے پاس بھارت پہنچ گئی

تصویر بشکریہ ’انڈیا ٹوڈے‘
تصویر بشکریہ ’انڈیا ٹوڈے‘

بھارتی لڑکے کے عشق میں مبتلا  22 سالہ بنگلادیشی لڑکی دریا پار کر کے اپنے عاشق سے جا ملی۔

بھارتی سائٹ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق 22 سالہ بنگلادیشی لڑکی کرشنا منڈل نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے پہلے خطرناک جنگل عبور کیا، بعد ازاں دریا میں تیرتے ہوئے بھارت پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس نوجوان لڑکی نے مسلسل ایک گھنٹے تیر کر یہ خطرناک فاصلہ طے کیا اور بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی محبت سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر پروان چڑھی تھی، عشق میں مبتلا اب یہ جوڑا  کلکتہ میں کورٹ میرج کر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے یہ انتہائی قدم پاس پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب اٹھایا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کے نتیجے میں بھارتی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر لڑکی کرشنا منڈل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جَلد ہی بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کے سپرد کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید