• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پڑوسی ملک بھارت میں عالی وبا کورونا وائرس کے بعد تیزی سے پھیلتی نئی وبا منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منکی پاکس کا مشتبہ کیس ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں سامنے آیا ہے، غازی آباد میں منکی پاکس کے مشتبہ کیس کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیئےگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں منکی پاکس کا مصدقہ کیس اب تک رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس انفیکشن کا پھیلاؤ وبا بننے کا امکان نہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ منکی پاکس انفیکشن  کے ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید