• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان: قطر میں بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ 

دوحا سے قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق  بھارتی سفیر کو گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔ 

قطر کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

ادھر مصر، سعودی عرب اور کویت میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم شروع ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید