• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے روس کا دورہ کیوں کیا؟

جان ریٹکلف— فائل فوٹو
جان ریٹکلف— فائل فوٹو

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے دورۂ روس کا مقصد روس کو نیٹو پر حملے سے خبردار کرنا تھا۔

اس معاملے سے واقف ذرائع نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جان ریٹکلف کے دورے کا بنیادی مقصد روس کو بالٹک ریاستوں کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیز یا کشیدگی بڑھانے والے اقدام سے خبردار کرنا تھا۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے روس پر یہ دباؤ بھی ڈالا کہ وہ ایران کو اپنی فوجی اور اقتصادی حمایت کم کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جان ریٹکلف کے دورے کو (semi-routine) دورہ قرار دیا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کا تعلق جنگ ختم کرنے کی کوششوں سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ  لوگوں کو مایوس کرنا نہیں چاہتے، چاہتے ہیں کہ یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہو۔

سی آئی اے نے اس رپورٹ پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب کریملن کے مطابق دورۂ روس کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی، تاہم ان کی صدر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریٹکلف کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس اور یوکرین نے دور دراز علاقوں میں ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

روس نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی حمایت کرنے والے نیٹو ممالک کے خلاف بھی متعدد دھمکیاں دی ہیں جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ماسکو نیٹو اتحادیوں، بشمول برطانیہ کے خلاف مزید جارحانہ نوعیت کی ہائبرڈ جنگی کارروائیاں یا محدود فوجی اقدامات کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید