• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، پہلے کی طرح اب بھی 24 گھنٹے گزر جائیں گے۔

مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے بجلی کے شعبہ پر توجہ نہیں دی، کارخانے بند پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے وہ صاف کرنے میں چھ ماہ لگیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، یہی ملکی مفاد میں ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر کام اتحادیوں کی مشاورت سے کرتے ہیں، چند دنوں میں چیئرمین نیب کی تعیناتی ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید