• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن اگست 2023ء میں ہونے کے امکانات ہیں، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگست 2023ء میں ہونے کے امکانات ہیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھے ہیں اور ضمانت بھی کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ایک حصے نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا ہے، الیکشن اگست 2023 میں ہونے کے امکانات ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی ایک پارٹی ملکی مشکلات کا حل نہیں نکال سکتی، نیوٹرل فی الحال تو نیوٹرل ہی ہیں، پُرامید ہیں وہ آگے بھی نیوٹرل ہی رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ہے آئندہ 10 سال تک سیاسی جماعتیں ساتھ چلیں۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ 2 ماہ سے بہت زیادہ پریشر تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کر پارہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کو اچھا فیصلہ نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کی تعیناتی پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، ہم مل کر فیصلہ کریں گے، ادارہ ختم نہیں کر رہے، صرف قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید