• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں پولٹری کی سپلائی چین متاثر ہونے سے قیمتیں بڑھیں، چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن

چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا ہے کہ پولٹری سے متعلق خام مال اور فوڈ آئٹمز پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ کورونا وائرس آنے سے 5 یا 6 سال پہلے سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پولٹری کی سپلائی چین متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔

چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں چیزیں ہاتھ سے نکل رہی ہیں، 40 سال میں ایسے معاشی بحران کی مثال نہیں ملتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈالر اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمت کے مزید اثرات 3 ماہ بعد آئیں گے، سولر انرجی کے لیے سیلز سمیت تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

ڈاکٹر عبدالکریم نے یہ بھی کہا کہ 22 سال سے زائد عرصے میں پولٹری میں نئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، آئندہ فوڈ سپلائی نہیں فوڈ سیکیورٹی پر بات کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید