• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، بابر اعظم پر جرمانہ عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا، بابر اعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید