• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، فیصل ممتاز راٹھور سے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، گورنر خیبرپختونخوا، فریال تالپور، ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام شریک ہوئے۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ یہ ذمے داری سونپی۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کو خراج تحسین جو جانوں کی قربانیان دے کر ہمارا دفاع کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمے داری اٹھائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید