سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات سونپے جانے پر استعفیٰ دیا۔
واضح رہے کہ اظہر علی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے اور اس کے علاوہ یوتھ ڈیولپمنٹ کے ہیڈ بھی تھے۔