• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا: محسن نقوی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔

 وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

نیٹلی بیکر نے ملاقات کے دوران اسلام آباد دھماکے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

قائم مقام امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

‎‎قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس اور سہولت کار گرفتار ہو چکے، اس حادثے کی جامع تحقیقات جاری ہیں، مذاکرات اور دہشت گردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

محسن نقوی  نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید