نو منتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور اور اِن کے والد راجا ممتاز حسین راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے حلف اور ادوار میں دلچسپ مماثلت سامنے آئی ہے۔
1990ء میں راجا ممتاز حسین راٹھور سے بطور صدر ریاست سردار عبدالقیوم نے وزارتِ عظمی کا حلف نہیں لیا تھا، صاحبزادہ اسحاق ظفر نے بطور اسپیکر قانون ساز اسمبلی ممتاز حسین راٹھور سے حلف لیا تھا۔
نومنتخب وزیرِاعظم فیصل راٹھور سے بھی صدر بیرسٹر سلطان نے علالت کے باعث حلف نہیں لیا، قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیا ہے۔
ممتاز حسین راٹھور 1990ء میں وزیرِ اعظم بنے تھے جن کی حکومت صرف 9 ماہ چل سکی تھی۔
فیصل راٹھور اگست 2026ء تک وزیرِ اعظم رہیں گے، اِن کی مدت بھی تقریباً 9 ماہ بنے گی۔