جیو نیوز کے میزبان شہزاد اقبال نے عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سینئر اینکر پرسن اور صحافی شہزاد اقبال نے لکھا کہ ’گل صاحب آپ کی دونوں باتوں کا جواب ساتھ دے دیتا ہوں، ایک تو میں نے ویڈیو شیئر کرنے کیلئے یہ پوسٹ کی تھی، ٹوئٹ کے الفاظ کیلئے نہیں ‘۔
شہزاد اقبال نے مزید لکھا کہ ‘اہم بات یہ ہے کہ صرف بیرسٹر گوہر نہیں، خود بشریٰ بی بی کی اسی عدت کیس میں وکیل جنہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہادری سے یہ کیس لڑا وہ بھی آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتیں‘۔
سینئر اینکر پرسن کے مطابق ’ وہ وکیل بھی سمجھتی ہیں کہ شاہزیب نے عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے لیے بار بار آواز اٹھائی اور خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جھوٹ بے نقاب کیا، اس لیے میرا خیال ہے آپ دوسروں سے مطالبہ کرنے کی بجائے حقائق سامنے رکھتے ہوۓ اپنی رائے اور رویہ پہ نظرِ ثانی کریں؟
دوسری جانب شہزاد اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں خدیجہ صدیقی کا ٹوئٹ بھی شامل کیا جس میں خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے دفاع میں عدت کیس کے دوران شاہزیب خانزادہ نے بار بار آواز اٹھائی، خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیا اس کا جھوٹ بے نقاب کیا۔