چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے سابق وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 نہیں لگائیں گے تو وفاق کے خلاف آواز اٹھتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو جو پامال کرے اس کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہیے، اگر کسی نے کوئی ایسی حرکت کی ہے تو اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
چیئرمین پی اے سی نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس روز مہنگی ہو رہی ہے، آٹے کا تھیلا 16سو روپے اور پیٹرول 210 روپے کا ہوگیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی وزیر خزانہ ایوان میں نہیں ہیں، اگر آئی ایم ایف کا معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا تھا تو یہاں پر لائیں۔