ملک میں اگر آج ہی عام انتخابات ہوجائیں تو کس پارٹی کو کتنے فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے؟
ریسرچ کمپنی آئی پور کے سروے میں پاکستانی عوام کی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے سے متعلق رائے سامنے آئی ہے۔
سروے نتائج کے مطابق ملک میں آج عام انتخاب ہوں تو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایم کیو ایم پر مشتمل موجودہ حکمران اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
ریسرچ کمپنی کے سروے کے مطابق سابقہ حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔
سروے میں انفرادی صورت میں 29 فیصد پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا ہے، 25 فیصد نے ن لیگ، 9 فیصد نے پیپلز پارٹی، 3 فیصد نے جے یو آئی کو اپنے ووٹ کا حقدار قرار دیا ہے۔
سروے میں 7 فیصد ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ وہ ان سیاسی جماعتوں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔