حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نےعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے میں وقت لگنے کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں وقت اس لیے لگ رہا ہے کہ ہم ہر چیز ماننے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کے پیٹرول الاؤنس پر 40 فیصد کٹوتی کی ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دور میں قطر سے ایل این جی کا معاہدہ انتہائی کم نرخوں پر کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 40 ہزار سے کم تنخواہ والے افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔