وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دو روز قبل کوئٹہ میں آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کے لئے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹینکر ڈرائیور نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔
خیال رہے کہ آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ دو روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔
ڈرائیور فیصل آگ لگے ہوئے ٹینکر کو حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی سے دور لے گیا تھا۔