• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے 19 ارکان اسمبلی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے19 ارکان اسمبلی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے وارنٹ مجسٹریٹ کینٹ کچہری قاسم رسول نے 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں جاری کیے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے 11مرد اور 8 خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، سبطین خان، محمود الرشید، اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ڈاکٹر مراد راس کے  بھی وارنٹ جاری کیے گئے۔

عدالت نے فیاض چوہان، ڈاکٹر یاسمین راشد، سعدیہ سہیل اور ثانیہ کامران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عابدہ راجہ، مومنہ وحید، شاہدہ احمد، سیمابیہ طاہر اور زینب عمیر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما چوہدری ظہیر الدین، شیر اکبر، خرم شہزاد، میاں عاطف اور عمر آفتاب کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید