عدالت سے تنسیخ نکاح کے لیے رجوع کرنے والی ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دانیہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ قرآن پاک پڑھ رہی ہیں۔
اس ویڈیو کلپ پر ردّعمل دیتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد نے دانیہ کے لیے شدید غصے کا اظہار کیا۔
دانیہ کے لیے کیے جانے والے تنقید بھرے کمنٹس پر ایک نظر:
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تھی، شادی کے 3 ماہ بعد دانیہ نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50 ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ دائر کردیا تھا۔
دانیہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔