عدالت سے تنسیخ نکاح کے لیے رجوع کرنے والی ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شرم سے ڈوب مرنے کا مشورہ دیا جانے لگا۔
دانیہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر غمزدہ نظر آئیں۔
ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ ’عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ہیں تو میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ میری عامر لیاقت سے آخری ملاقات کروائی جائے۔‘
دانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’عامر لیاقت سے آخری ملاقات کے لیے مجھے سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’ہماری تو صلح ہو رہی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ مجھے اس طرح چھوڑ کر چلے جائیں گے۔‘
اس ویڈیو کلپ پر ردّعمل دیتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد نے دانیہ کے لیے شدید غصے کا اظہار کیا۔
سحر نامی صارف نے کہا کہ ’دانیہ! شرم سے ڈوب مرجاؤ اور لوگ کیوں اس خاتون کو پروموٹ کر رہے ہیں۔‘
دانیہ کے لیے تنقیدی ٹوئٹس پر ایک نظر:
واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ نے تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50 ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔
عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تھی۔