• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہ چارلس نے اہلِ عمان کی تعریف میں حدیثِ نبوی ﷺ عربی میں سنا دی

— تصویر غیر ملکی میڈیا
— تصویر غیر ملکی میڈیا

برطانوی شاہ چارلس سوم نے ونڈسر کیسل میں سلطانِ عمان ہیثم بن طارق کے اعزاز میں منعقدہ سرکاری تقریب کے دوران صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی زبان میں بیان کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے عمانی سلطان کا استقبال کیا، سلطان ہیثم بن طارق 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں، یہ 44 سال میں عمان کے کسی سلطان کا برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

منگل کی شب شاہی جوڑے نے ونڈسر کیسل میں سلطان کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا، جہاں برطانوی بادشاہ نے اہلِ عمان کی تعریف کرتے ہوئے نبیٔ کریم ﷺ کی حدیث کا حوالہ دیا۔


شاہ چارلس نے جو حدیث عربی زبان میں پڑھی اس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اگر تم اہلِ عمان کے پاس جاتے تو نہ وہ تمہیں برا بھلا کہتے اور نہ تمہیں مارتے۔

شاہ چارلس کی جانب سے عربی زبان میں حدیث پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اپنے خطاب میں شاہ چارلس نے برطانیہ اور عمان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کیا اور تنازعات کے دور میں مختلف فریقوں کے درمیان مفاہمت اور روابط کے فروغ کے لیے عمان کی کوششوں کو اہم قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید