• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے مقابلہ، سپاہی شہید


شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں جرأت مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

پا ک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی شاہزیب امتیاز کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید