لاہور میں نان اور روٹی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔
ترجمان ضلعی اتنظامیہ کے مطابق 5 تندور مالکان کو حراست میں لے کر ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ روٹی کی قیمت 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 15روپے مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سبسڈی ملنے پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ پہلے اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں مل رہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ہونے پر روٹی 12 سے 10 جبکہ نان 18 سے 15 روپے کا کر دیا گیا ہے۔