• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ چین سے امداد ملنے کا شور مچا رہے ہیں، امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی، حکومت کو ایک ڈالر دینے کو کوئی تیار نہیں۔

اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے۔

سابق وزیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 25 تھانوں میں درخواست دی ہے، 2 میں ضمانت ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید