وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے بھارتی مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کے اصل جمہوری چہرے کی حقیقت دنیا کے سامنے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات کا مقصد بھارتی مسلمانوں کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی طور پر مزید پسماندہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت بھر میں توہین آمیز ریمارکس کیخلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ان مظاہروں میں شریک ہونے والے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اتر پردیش اور سہارنپور میں کئی مکانات گرائے گئے۔پولیس نے مختلف ریاستوں سے کئی افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔