• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں، وکلاء

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر محمد ارشد مجید ملک اور جنرل سیکرٹری ملک مبشر رفاق کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کچہری چوک تک جانے والی ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت کی ترجمان نوپور شرما کی گستاخانہ حرکت کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر صدر اور سیکرٹری نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے تشدد اور شان رسالت میں گستاخی جیسےواقعات باعث تشویش ہیں، انہوں نے کہا کہ اقدام متحدہ اور انسانی حقوق کے دعویداروں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے جبکہ امت مسلمہ کو بھی متحد ہوکر ایسے مسائل کے مستقل حل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انڈیا میں مودی کی زیرِ قیادت مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر بار کی نائب صدر آنسہ مہناز ستی، جوائنٹ سیکرٹری محمد شعیب جاوید، ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری آصف لکھن، ثناء اللہ زاہد، سجاد اکبر عباسی، چوہدری محمد حسین، راجہ فہیم حیدر، ملک ظہیر ارشد، ملک صالح، ملک نعمان، انجم علی خان سمیت دیگر وکلا بھی موجود تھے۔ شرکائے ریلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید