چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایران کے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی تھی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دورۂ روس کو تحریکِ عدم اعتماد سے منسلک کرنا ایک غلط فہمی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر پاکستان کا مؤقف آج بھی وہی ہے جو پہلے تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں۔