• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک رواں ہفتے ٹوئٹر کے عملے سے پہلی ملاقات کریں گے

ایلون مسک، فوٹو فائل
ایلون مسک، فوٹو فائل

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک، ٹوئٹر ڈیل کے بعد رواں ہفتے پہلی بار ٹوئٹر کے عملے سے بات کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جنہوں نے رواں سال اپریل میں 44 بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل کا آغاز کیا ہے، اس ہفتے پہلی بار ٹوئٹر کے ملازمین سے بات کریں گے۔

یہ بات ذرائع نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پیراگ اگروال کی طرف سے عملے کو بھیجے گئے ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایلون مسک کی ٹوئٹر کے عملے کے ساتھ ملاقات  جمعرات کے لیے شیڈول کی گئی ہے، اس ملاقات میں ایلون مسک ٹوئٹر کے ملازمین سے براہ راست سوالات کریں گے۔

اس خبر کی ٹوئٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایلون مسک اس ہفتے کمپنی کی آل ہینڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے پہلے ایلون مسک نے وارننگ دی تھی کہ اگر کمپنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید