• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، ان کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ 

اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ میں پرویز مشرف کی صحتیابی کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نہیں چاہتا اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔




واضح رہے کہ چند روز قبل سابق صدر کے اہل خانہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید