• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ کپور کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کون؟

کرشمہ کپور کی ہم شکل پاکستانی حنا خان کے چرچے
کرشمہ کپور کی ہم شکل پاکستانی حنا خان کے چرچے

کیا آپ نے بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کرشمہ کپور کی ہمشکل دیکھی ہے؟ پاکستانی حنا کا موازنہ ان کی ویڈیوز میں کرشمہ کپور سے کیا جا رہا ہے اور اداکارہ کے ساتھ ان کی غیر معمولی مشابہت دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں، چیزیں فوری طور پر وائرل ہو سکتی ہیں اور کسی کو بڑی پہچان مل سکتی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے، ہم بہت سے باصلاحیت افراد کو تلاش کرتے ہیں، اور بعض اوقات، مشہور شخصیات سے مشابہت رکھنے والے صارفین ہمیں حیران کر دیتے ہیں۔ 

ایسا ہی معاملہ پاکستانی حنا خان کا ہے، جو ایک سوشل میڈیا اسٹار اور کپور خاندان کی لاڈلی کرشمہ کپور کی ہم شکل ہیں۔

اداکاری کی شوقین لڑکی نے ٹک ٹاک پر تہلکہ مچا دیا


پاکستانی حنا خان کی شکل اتنی زیادہ کرشمہ کپور سے ملتی ہے کہ انہیں دیکھ کرکوئی بھی دھوکا کھا جائے۔ 

میڈیا کو دییے گئے انٹرویو میں حنا خان نے بتایا کہ ’وہ میڈیکل کی طالبہ ہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کی نانی کا گھر پاکستان میں ہے‘۔

حنا خان نے بتایا کہ ’اُنہیں اداکاری کا شوق ہے، اسی لیے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہیں تاہم اُنہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کرشمہ کپور سے مشابہت رکھتی ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں نے اُنہیں کرشمہ کپور کی ہمشکل قرار دیتے ہوئے اُنہیں اداکارہ کی فلموں کے ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

حنا خان اب پاکستانی کرشمہ کپور کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے ایک لاکھ 93 ہزار فالوورز ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید