امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کے باعث انارکی کا خدشہ ہے، پاکستان میں روٹی مہنگی اور موت سستی ہوگئی ہے۔
پشاور سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آگ لگ رہی ہے، حکومتیں تماشا کر رہی ہیں۔ پٹرول کی قیمت مزید بڑھا کر عوام پر ایک اور بم گرایا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق حکومتی فیصلوں کے باعث انارکی کا خدشہ ہے۔ یہ بجٹ نہیں غلامی کا مسودہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ہے۔ وفاق میں اختیارات کے لیے صدر اور وزیراعظم کے درمیان جنگ جاری ہے۔