• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں زخمی دانیال عزیز کی سی ایم ایچ راولپنڈی منتقلی

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما دانیال عزیز کو علاج کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو خراب موسم کے باعث ایئر ایمبولینس پر روانہ نہیں کیا گیا، انہیں موٹروے کے راستے راولپنڈی لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

سروسز اسپتال میں زیر علاج دانیال عزیز کے معالجین کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کے دونوں بازو کی ہڈیاں اور پسلیاں بھی فریکچر ہیں، ان کا علاج جاری ہے تاہم اب حالت خطرے سے باہر ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق دانیال عزیز کے علاج معالجے کے انتظامات کی نگرانی کر رہےہیں، دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ چاہنے والے دانیال عزیز کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

دانیال عزیز شکر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید