• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ بھارتی سفارتخانے کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جاپان بھر میں مقیم پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، ترکی اور کئی عرب ممالک کے مسلمانوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کے مذہبی سماجی اور سیاسی جماعتوں کے اراکین ٹوکیو، چیبا، سائتاما، ایباراکی کین، گنماکین، ناگویا، تھویامہ، نیگاتہ اور کئی کئی سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے نمازِ جمعہ کے بعد جمع ہونا شروع ہوئے۔ 

احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نعرۂ تکبیر، نعرۂ رسالت، غلام ہیں غلام ہیں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام میں لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انڈیا مردہ باد، مودی مردہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج رہا تھا۔ 

جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

مظاہرے میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش سری لنکا سمیت جاپانی مسلمانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق سمیت مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں زوروں پر ہیں، بھارتی حکومت کو چاہیے کہ سرکاری سطح پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگے اور ملعون نوپور شرما کو فوری گرفتار کرے،

مظاہرین نے جاپان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کریں، مظاہرین نے جاپانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی اور مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے بھارت کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات منقطع کرے۔

جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
جاپان میں گستاخانہ بیان کیخلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

مظاہرین نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ان کی آن بان شان جان اور دولت سے بڑھ کر آنحضرت محمد ﷺ کی آن ہے، لہٰذا بھارت مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنا بند کرے جبکہ پُرامن بھارتی مظاہرین پر جھوٹے کیس ختم کرے اور جن مسلمانوں کے گھر گرائے گئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید