پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال کو خود ان کے اپنے خلاف قرار دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو بطور وزيراعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آيا، آج اس کو سب اچانک یاد آگیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔