• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او نے ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نیب ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جانتا تھا یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے، ریفارمز کے نام پر اپنے کیس بند کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے یہ این آر او لینے کیلئے حکومت میں آئے، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں۔

قومی خبریں سے مزید