• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی کام سیکٹر رواں مالی سال 8 فیصد شرح سے ترقی کرے گا، پی سی آر اے

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال 2022 میں ٹیلی کام سیکٹر 8 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پی سی آر اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021 کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2022 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی مارکیٹ کاحجم 51 ارب روپے یعنی 8 فیصد کے اضافہ سے 695 ارب روپے تک بڑھ جائے گا۔ شعبہ کے مارکیٹ حجم میں اضافہ کا بنیادی سبب تھری ، فور ، فائیو جی خدمات کی فراہمی میں ہونےوالااضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کے بعد 2021 میں براڈ بینڈ ڈیٹاکے استعمال میں 52 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے ۔ انٹرنیٹ کے استعمال کافروغ بھی ٹیلی کام سیکٹر کی مارکیٹ کے بڑھائو میں بنیادی کردار کاحامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان نہ صرف موبائل فون صارفین کی تعداد بڑھی ہے بلکہ انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹاکے استعمال میں بھی خاطر خواہ اضافہ کے نتیجہ میں ٹیلی کام کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں شامل ہوچکاہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ نمو ہو رہی ہے۔