• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: تنخواہوں میں اضافے اور برطرفیوں کے خلاف ریلوے ورکرز کی ہڑتال

برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے اور برطرفیوں کے خلاف 40 ہزار ریلوے ورکرز کی جانب سے ہڑتال آج بھی جاری رہی۔

برطانوی ریلوے یونینز نے منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت لندن میں انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین نیٹ ورک بھی جزوی طور پر بند رہے گا۔

یہ ہڑتال ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے برطانوی معیشت دباؤ کا شکار ہے، ورکرز یونینز نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلوے ورکرز کا احتجاج ایک آغاز ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اساتذہ، طبی عملہ، وکلا، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور دیگر شعبے بھی ہڑتال پر جا سکتے ہیں جو برطانیہ میں مہنگائی کے اثرات سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جب کہ افراطِ زر کی شرح 9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید