گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ لائسنس کے بغیر ادویات کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی ، عطائی معاشرے کا ناسور ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،سیکرٹری ڈی کیو سی بی سونیہ ارشد ، پرائیویٹ ممبر محمد اصغر ، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر شریک تھے ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹرز نے اس ماہ 257انسپکشن کیں جن میں 127سمپلز لیے اور 20میڈیکل سٹورز کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کیے گئے34 کیسوں کی بھی سماعت کی گئی جن میں سے 24کیسز انہوں نے بورڈ کی مشاورت سے ڈرگ کورٹ کو بھیجنے کی منظوری دی ۔