• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ٹیکس پر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی وضاحت

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل —فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل —فائل فوٹو

سپر ٹیکس پر وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی وضاحت سامنے آگئی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 13 مخصوص سیکٹرز کے لیے سپر ٹیکس 6 فیصد زیادہ لگایا گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ان مخصوص 13 سیکٹرز کے لیے سپر ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے، اس طرح ان سیکٹرز پر ٹیکس 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ٹیکس بجٹ خسارے میں کمی کے لیے ایک بار لگایا گیا ہے۔

اس سے قبل آج وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر، بینکنگ انڈسٹری، ٹیکسٹائل، آٹو موبل انڈسٹری، کیمیکل، بیوریجز پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا، عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے صنعتوں پر یہ ٹیکس لگایا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سالانہ 15 کروڑ روپے سے زائد کمانے والے کی آمدن پر 1 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر 2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر 3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر 4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید