• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں زلزلہ ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں زلزلے کے بعد شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا۔

افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

محمد نسیم حقانی نے بتایا کہ زلزلے سے10ہزار مکانات جزوی یا مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں ضروری ادویات، طبی سامان کی قلت ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے ایک ہزار اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کیلئے اپیل کی تھی۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان گزشتہ روز روانہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے امدادی سامان اسلام آباد سے روانہ کیا۔

این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات افغانستان بھیجی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید