پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت 3 روپے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف بڑھانے جارہی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کرچکی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کا جن کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، قوم پر پیٹرول بم گرایا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا بیان دیا ہے، انہوں نے اپنے کیسز سے نجات کے لیے اقتدار قبول کیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت نے 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔