• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز 4 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپےاضافے سے1 لاکھ 41 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 1824 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید