برطانیہ نے اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی سفارتخانے نے مدینہ ایئرپورٹ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کے سفر سے گریز کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ہفتے کو حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق جان سے جانے والوں میں امریکا، سعودیہ، بنگلادیش، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اور مصر کے شہری شامل ہیں۔
کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد اتوار کی شام دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔