• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، 10 لاکھ سال پہلے آگ لگانے کے مقام کا پتا لگانے کا دعویٰ

اسرائیل میں ایک ملین سال پہلے انسانوں کی جانب سے آگ لگانے کی جگہ کا پتا لگالیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے اسرائیل کے ایک سائنسی انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے آثار قدیمہ کے مقام پر سے کچھ پتھروں کے ملنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں آگ جلانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا، یہ چیزیں 8 لاکھ سے 10 لاکھ سال پرانی ہیں۔

اس سے قبل انسانوں کی جانب سے آگ لگانے کا سب سے پرانا لیکن غیر واضح ثبوت اسرائیل کے قسیم غار سے ملا تھا، جو کہ 3 سے 4 لاکھ سال پرانا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید