• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن، لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا مارچ

مہنگائی، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور سود کیخلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ آج رحیم یار خان سے شروع ہوگا۔

ٹرین مارچ خان پور، لیاقت پور، ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں اور شجاع آباد سے ہوتا ہوا ملتان پہنچے گا، جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق 50 چھوٹے بڑے مقامات پر خطاب کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم کو معاشی غلامی سے نجات دلانا بھی جہاد ہے۔ تمام معاشی ماہرین دیوالیہ کے قریب ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ مسئلہ ایک ہی ہے کہ خرچ زیادہ ہے اور آمدن کم۔ 

قومی خبریں سے مزید