• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی کیلئے فری ہیلپ لائن قائم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سعودی عرب میں عازمین حج کی رہنمائی کیلئے فری حج ہیلپ لائن 8002450044قائم کر دی گئی ہے، ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ فری ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 124 کالز ، 6تجاویز اور راستہ بھولنے والے حجاج کی 82 کالز موصول ہوئیں ، مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے،مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرنیوالے 16 ہزار سے زائد عازمین کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا،ترجمان کے مطا بق 11 ہزار سے زائد عازمین حج جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، آج دو پروازوں کے ذریعے مزید 4 سو عازمین جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔