لاہور (نیوزرپورٹر)وزارت داخلہ نے سافٹ ویئر ڈویلپر کوایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ لاہور کا انچارج تعینات کر دیا۔ سافٹ ویئر ڈویلپر ارسلان محمود کوڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدے کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ سابق انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ کو عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کر دیا گیا ہے ۔